ہما ری کسی میٹنگ میں گالی گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی،مریم اورنگزیب

03:07 PM, 20 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:اطلاعات کی وزیر مریم اورنگزیب نے حکمران لیگ کے رہنماﺅں پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ الزامات پرمبنی گفتگو کاجواب دیناضروری ہوتاہے۔انہوںے حکمران لیگ کے رہنماؤں پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہما ری کسی میٹنگ میں گالی گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی، الزامات پرمبنی گفتگو کاجواب دیناضروری ہوتاہے۔انہوں نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ کنٹینرپربولنے والوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں، مخالفین جتنے چاہے الزام لگالیں،جھوٹے دلائل اورالزامات سے کیس نہیں جیتاجاسکتا۔مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے خطاب میں کوئی غلط بیانی نہیں کی،،،،سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مزیدخبریں