پاکستان کے سب سے پہلے رئیلٹی شو ”آئیڈیا کروڑوں کا “ کے لوگو کی تقریب رونمائی

02:07 PM, 20 Jan, 2017

لاہور: نیونیوز کی جانب سے پاکستان ٹی وی سکرین کے سب سے بڑے اور پہلے رئیلٹی شو ”آئیڈیا کرورڑوں کا “ کے لوگو کی تقریب ِ رونمائی گزشتہ شام سپیرئیر یونیورسٹی کے کیمپس میں ہوئی ۔

اس تقریب میں پاکستان کے معروف صنعتکار، بزنس مین ، ٹی وی اور فلمی دنیا کے ستاروں نے بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر نئی بات میڈیا گروپ کے چئیر مین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ایجوکیشنل انٹرا پرینیور میں بیش قیمت انعامات بھی تقیسم کیئے ۔

نیونیوز نے پہلے دن سے ہی معیاری خبروں کو اپنے دیکھنے والوں تک پہنچنانے کے لیے کو ششیں کی ہیں ۔ یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج نیونیوز پاکستان کے چند بہترین چینلز کی فہرست میں شامل ہے ۔نیونیوز کے کرنٹ افئیرز سے لیکر انٹرٹینمنٹ کے پروگراموں کو دیکھنے کے لیے ناظرین بے چینی سے انتظار رہتا ہے ۔ نیونیوز کا مقصد نہ صرف پاکستانیوں کو بہترین اور مستند معلومات فراہم کرنا ہے بلکہ ان کی معاشی حالت کو بہتر کرنے اور پاکستان کو سپرئیر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہے ۔

”آئیڈیا کروڑوں کا “ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ،جس میں پاکستان کے شہریوں کو معاشی طور پر مضبوط کر نا ہے ۔نیونیوز کے پروگرام کے شرکاءکا کہناتھا کہ یہ ایک اچھی کاوش ہے اور امید ہے اس کاوش کو ہر شعبہ زندگی میں سراہا جائے گا۔

پروگرام کے لوگو کی تقریبِ رونمائی کی تمام تفصیلات بہت جلد نیونیوز پر پیش کی جائیں گی ۔اس تقریب کی خاص بات بین الاقوامی معروف گلوکار عاطف اسلم کی جاندار پرفارمنس تھی ۔ جسے تمام حاظرین نے سراہاہے ۔

مزیدخبریں