پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ، بچوں کے اغوا کے بعد قتل کی وارداتیں بڑھ گئیں
گجرات:پنجاب میں مجرموں کو کھلی چھٹی مل گئی ،گجرات میں سفاک درندوں نے تاوان ملنے کے باوجود 15سالہ لڑکے کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس نے والدین کو طفل تسلیاں دے کر گھر بھیج دیا۔گجرات کے علاقے شاجہانیاں میں پندرہ سالہ لڑکے زین اعجاز کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔اغواکاروں نےبچے کی رہائی کے بدلے ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا ،غریب والدین نے ادھا ر لے کر تاوان کی رقم بھی ملزموں تک پہنچائی ، لیکن سفاک قاتلوں نے ان کی گود اجاڑی دی۔ زین کو قتل کرنے کے بعد لاش گکھڑی منڈی کے علاقے میں کھیتوں میں پھینک دی ، بیٹے کی لاش دیکھ کر ماں باپ کی دنیا اجڑگئی۔ اندوہناک واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس نے روایتی بے حسی برقرار رکھی اور ملزموں کی جلد گرفتاری کا دلاسہ دے کرغم کے مارے والدین کو گھر بھیج دیا۔