قصور پولیس مقابلہ میں سب انسپکٹر جاں بحق

09:03 AM, 20 Jan, 2017

 لاہور: قصور کے علاقے  میں ڈکیتوں کا راج ہے قصور پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیاہے ۔قصور کے علاقے کوٹ علی گڑھ میں پولیس مقابلے دوران اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانا کاہنا میں تعینات انچارج انوسٹی گیشن خالد ورک کی سربراہی میں کوٹ علی گڑھ میں اشتہاری ملزم عامر شہزاد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر خالد ورک موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال قصور منتقل کردیا گیا، جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کرکے اشہتاری ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے ملزم عامر شہزاد پہلے بھی ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کرچکا ہے۔

مزیدخبریں