جدہ: سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 5 کا تعلق مانچسٹر اور دو کا گلاس گوسے ہے۔
جاں بحق افراد میں 2ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ دو شدید زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ابتدائی اطلاعات اور سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بس کو حادثہ مکہ اور مدینہ کے درمیان پیش آیا۔
معتمرین عمرے کے بعد آرہے تھے کہ حادثے کا شکارہوگئے، معتمرین کو مانچسٹر کے حج ٹور آپریٹر نے بھجوایا تھا۔ سعودی وزارت خارجہ کےترجمان کے مطابق زخمیوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔