دبئی :چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو6وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے سامنے 229 رنز کا ہدف رکھا، جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارت کی جانب سے شبھ من گل نے شاندار سنچری سکور کی اور 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کے ایل راہول نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جب کہ روہت شرما نے 41 رنز بنائے۔ ویرات کوہلی 22، اکشر پٹیل 8 اور شریاس آیئر 15 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے 49.4 اوورز میں 228 رنز بنا کر تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے نے شاندار سنچری بنائی، ذاکر علی نے 68 اور تنزید حسن نے 25 رنز اسکور کیے۔ بھارت کے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشل رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں بھارت کی کامیابی نے گروپ اے میں اس کی پوزیشن مضبوط کی۔