چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

چیمپئنز ٹرافی: بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی گروپ اے کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 229 رنز کاٹارگٹ دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.4 اوورز میں 228 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
توحید ہردوئے نے شاندار سنچری سکور کی اور ٹیم کا سکور 100 رنز کے قریب پہنچایا۔

ذاکر علی نے 68 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ تنزید حسن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کے لیے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشٹ رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں