مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کی پچھلی مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کی پچھلی مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب

کراچی:  مصطفیٰ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر آ گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان ایک عادی مجرم ہے، جو ماضی میں پولیس اور اے این ایف کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ اس پر انسداد دہشت گردی، اقدام قتل، منشیات فروشی، ڈرا دھمکانے اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات بھی درج ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2019 سے 2024 کے درمیان ارمغان کے خلاف مختلف تھانوں میں چھ مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں درخشاں، ساحل، گذری، بوٹ بیسن اور اے این ایف تھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم ارمغان گذری میں غیر قانونی سافٹ ویئر ہاؤس اور کال سینٹر چلا رہا تھا۔

تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ارمغان نے غیر ملکی کلائنٹس سے کروڑوں ڈالر کا فراڈ کیا، اور اس مقصد کے لیے درجنوں ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس استعمال کرتا تھا۔ گرفتاری کے دوران ملزم نے اپنے گھر میں موجود لیپ ٹاپس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا اور پولیس سے چار گھنٹے تک مقابلہ کیا تاکہ اس کا کرمنل ریکارڈ مٹایا جا سکے۔

ملزم ارمغان کے کرمنل ریکارڈ کے یہ نئے انکشافات اس کی ماضی کی جرائم کی فہرست کو مزید واضع کرتے ہیں اور اس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں