جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ، لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ ملاقات راولپنڈی کے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر میں ہوئی، جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے فوجی روابط کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مفادات پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں