کراچی: سفاری پارک کی دو ہتھنیاں ٹی بی میں مبتلا، علاج جاری

04:26 PM, 20 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی : کراچی کے سفاری پارک میں موجود دو ہتھنیوں، مدھوبالا اور ملکہ، میں ٹی بی کی تشخیص ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہتھنیوں کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت جاری ہے۔ سفاری پارک کے ڈائریکٹر امجد زیدی نے بتایا کہ ہتھنیوں کے مہاوت کی ویکسینیشن مکمل کی جا چکی ہے اور ان کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس میں سری لنکن ڈاکٹرز اور فورپاز کے ماہرین بھی شامل ہیں۔

امجد زیدی نے مزید بتایا کہ ہتھنیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کیا جا رہا ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے ہر ضروری اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سفاری پارک میں مرنے والی ہتھنی سونیا کی موت کی وجہ بھی ٹی بی بتائی جا رہی ہے، جس سے یہ بیماری کی شدت کا پتا چلتا ہے۔

مزیدخبریں