راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ یہ مشق انسداد دہشت گردی کی تربیت کے حوالے سے دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مشق کا اختتام چراٹ میں ایک پروقار تقریب کے ساتھ ہوا، جو 10 فروری کو شروع ہو کر دو ہفتے تک جاری رہی۔ اس مشق میں پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ، جنگی