رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

پشاور: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے یکساں آغاز کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

وزارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، رمضان المبارک 1446 ہجری کے چاند کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا، جس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں اجلاس منعقد کریں گی اور ان سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر مرکزی کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

مصنف کے بارے میں