میٹا نے فیس بک لائیو میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

میٹا نے فیس بک لائیو میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

کیلیفورنیا : فیس بک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لائیو ویڈیوز کی اسٹوریج پالیسی میں اہم تبدیلی کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب فیس بک پر لائیو ویڈیوز صرف 30 دن تک کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں خودکار طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک پر اسٹور کی جاتی تھیں۔

یہ تبدیلی 19 فروری 2025 سے نافذ ہو چکی ہے۔ فیس بک کے مطابق، وہ ویڈیوز جو 30 دن سے زیادہ پرانی ہوں گی، انہیں بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ تاہم، صارفین کو ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل نوٹیفکیشن ارسال کیا جائے گا اور انہیں ان ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی۔ اس دوران، صارفین ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں منتقل کرسکیں گے، یا انہیں ریل کی صورت میں تبدیل کرسکیں گے۔

فیس بک نے اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو تازہ ترین لائیو ویڈیوز کا تجربہ فراہم کرنا قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے نئے ٹولز بھی متعارف کرائے ہیں جو صارفین کو پرانی لائیو ویڈیوز کو محفوظ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مصنف کے بارے میں