کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے، جہاں کاروبار کے چوتھے دن بھی مثبت آغاز دیکھنے کو ملا۔ پہلے سیشن میں 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا تھا۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 10 پیسے سستی ہوئی اور ڈالر 279 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔ تاہم، کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری دن کے اختتام پر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔