مکہ مکرمہ : اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے شوہر گوہر رشید کے ساتھ خانہ کعبہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ اس ویڈیو میں کبریٰ خان اپنے شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات گزارتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
کبریٰ خان نے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جس پر لال رنگ کا خوبصورت دوپٹہ گونگھٹ کی صورت میں ڈالا گیا ہے، جبکہ گوہر رشید نے سفید کرتا اور شلوار پہنی ہوئی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کبریٰ خان نے لکھا، "بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے"۔
سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔