پاک بھارت ٹاکرے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی

10:57 AM, 20 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی :  پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی روانہ ہو گی، جہاں وہ 23 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس میچ سے پہلے ٹیم کل دبئی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم کو بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے مزید تیاریوں کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف، بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، جس سے ایونٹ میں مزید دلچسپی بڑھ جائے گی۔

مزیدخبریں