مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں،برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

 مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں،برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

لندن :برطانوی شہزادے ولیم نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔  پرنس ولیم  کا جنگ بندی کے حوالے سے کہنا ہےکہ 7 اکتوبر کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کی خوفناک انسانی قیمت پر شدید فکرمند ہوں، اس تنازع میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

شہزادہ ولیم نے مزید کہا کہ میں بھی باقی سب کی طرح اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتا ہوں، غزہ میں اس وقت انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ غزہ میں امداد پہنچے اور یرغمالی بھی رہا ہوں۔

مصنف کے بارے میں