ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 
 سکیورٹی فورسز نے  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سہیل نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔

ہلاک دہشت گرد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق   علاقے میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے ۔

مصنف کے بارے میں