ن   لیگ کا پنجاب میں پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ،مریم نواز کے زیر صدارت  پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

08:58 AM, 21 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ن   لیگ  نے  پنجاب میں پارلیمانی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں  مریم نواز کے زیر صدارت  پارٹی کا اجلاس بروز بدھ  ہوگا۔

 مسلم لیگ ن کل پنجاب اسمبلی کے ارکان کی اپنی پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاتی امرا میں ہوگا، نومنتخب پارٹی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔

آزاد حیثیت میں مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن اپنے حمایت یافتہ ارکان کی مکمل طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔پارلیمانی پارٹی میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

مزیدخبریں