اسلام آباد: شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار خان کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ آئی جی اسلام آباد کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا
عدالتی حکم عدولی پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی ۔ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر، ایس پی صدر فاروق بٹھر وکلاء کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت کے سامنے پیش نہ ہوسکے۔
وکیل ڈی سی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے والدہ کے ساتھ عمرے پر جانا ہے ۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی بیرون ملک چلے گئے؟ ۔ اس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔