قیصرہ الٰہی کی این اے 64 گجرات  میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

قیصرہ الٰہی کی این اے 64 گجرات  میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قیصرہ الٰہی کی این اے 64 گجرات  میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ حلقہ سے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کیلئے درخواستیں جمع کروا دیں۔


چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے قیصرہ الٰہی کی این اے 64 گجرات  میں مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت کی۔ 
 این اے 64 کے آر او نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے۔


 قیصرہ الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ سالک حسین کو جتوانے کیلئے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، الیکشن سے دو روز قبل ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ فارم 45 میں کٹنگ کر کے سالک حسین کے ووٹ بڑھائے گئے۔ 


وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ جعل سازی پر آر او کے خلاف کارروائی کی جائے۔


حلقہ سے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کروا دیں۔


سالک حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نے حتمی نتیجہ مرتب کرتے وقت اصل فارم 45 جمع نہیں کروائے۔ 


قیصرہ الٰہی نے آر او رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرنے کی سالک حسین کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ 


بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ 

مصنف کے بارے میں