اسلام آباد : سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے۔
ذرائع کے مطابق اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور کاپیاں مدھم ہونے پر اپیلہوں پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
اس کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اعتراضات دور کرنے کےلیے اپیلیں واپس لے لیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اعتراضات دور کر کے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میںبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔