صداکارہ اور اداکارہ تمنا بیگم کی گیارویں برسی

11:11 AM, 20 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایک لاجواب صداکارہ اور اداکارہ تمنا بیگم کو اپنے مداحوں سے بچھڑے بارہ برس بیت گئے ۔

پاکستان کی نامور فلم اور ڈرامہ اداکارہ تمنا بیگم کی 11ویں برسی پیر کو منائی گئی۔

لیجنڈ آرٹسٹ لاہور میں پیدا ہوئیں اور اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔

بعد میں انہوں نے تھیٹر اور فلموں میں قدم رکھا اور خود کو سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک کے طور پر درج کرایا۔ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں تمنا بیگم بہت مشہور ہوئیں۔

تمنا بیگم نے  235 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ر فلم انڈسٹری کے تمام نامور فنکاروں کے ہمراہ بھی کردار ادا کیے۔ انہوں نے طلعت اقبال اور وحید مراد سمیت مشہور ستاروں کے ساتھ کام کیا اور ان کی فلموں نے ناظرین میں کافی مقبولیت بھی حاصل کی۔ ان کی آخری فلم 2004ء میں پنجابی فلم ’’گجر دا کھڑاک‘‘ تھی۔

بعد ازاں انہیں ٹیلی ویژن ڈراموں میں اداکاری کے لیے بس کرنا پڑا۔

انکو  بہترین کردارنگاری پر دونگار ایوارڈ، بولان ایوارڈ، امن ایوارڈاور اعتراف کمال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وہ 20 فروری 2012 کو گردوں کی بیماری کے باعث انتقال کر گئیں۔

مزیدخبریں