3 دن بعد ایکس سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر

3 دن بعد ایکس سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر

لاہور:پاکستان بھر میں تقریباً 3 دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس( ٹوئٹر) کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی۔

سائبر سیکیورٹی  اورویب سائٹس کی بندش پر نظر رکھنے والی سائٹ ’نیٹ بلاکس‘ کے مطابق پاکستان میں 17 فروری کی شب 9 بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی۔


تاہم ایکس کی سروس پیر کو ڈیڑھ گھنٹہ بحال ہونے کے بعد دوبارہ متاثر ہوگئی، اتوار کو بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد پھرڈاؤن ہو گئی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا ایکس کی بندش پرابھی تک کوئی بیا یا قضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے انٹرنیٹ یا کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنے کے عمل کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک میں کئی بار انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی بندش کی جا چکی ہے جب کہ عام انتخابات کے روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔