جیسے حالات ہیں مشرقی پاکستان جیسا سانحہ ہوسکتا ہے، ہماری شکست کی وجہ مہنگائی ہے، پی ٹی آئی والے کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ دکھادیں عمران خان کو لیڈر مان لوں گا: راجہ ریاض 

جیسے حالات ہیں مشرقی پاکستان جیسا سانحہ ہوسکتا ہے، ہماری شکست کی وجہ مہنگائی ہے، پی ٹی آئی والے کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ دکھادیں عمران خان کو لیڈر مان لوں گا: راجہ ریاض 

فیصل آباد: سابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ ملک کے جیسے حالات ہیں مشرقی پاکستان جیسا واقعہ ہوسکتا ہے۔ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ اس وقت حکومت لینا حکومت چلانا بڑا مشکل کام ہے۔

نیو نیوز سے گفتگو کرتے راجہ ریاض نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی فیصل آباد میں 20 سال نوکری کرکے گیا ہے مجسٹریٹ کی اس وقت اس نے بہت کرپشن کی۔ بانی پی ٹی آئی نے سازش کرکے کمشنر راولپنڈی کو خرید کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ یہ دو بار کرپشن کی وجہ سے معطل بھی کیا گیا۔ اب اسے اوور سیز پاکستانی کی مدد سے 25 کروڑ میں خریدا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری شکست کی وجہ فیصل آباد میں مہنگائی بے روزگاری ہے۔سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک بھی معاشی عدم کا شکار ہے۔ ملک شدید مشکلات کا شکار ہے جسکی وجہ سے معاشی صورتحال بھی بدتر ہوچکی ہے۔ اس وقت ضرورت تھی کہ ایک پارٹی دو دہائی اکثریت حاصل کرکے خود مختار ہوکر حکومت بناتی۔ 

راجہ ریاض نے کہا کہ ایسی صورت میں وہ حکومت ایسے فیصلے لے سکتی تھی جس سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا۔ ہماری جماعت وفاق میں واضح اکثریت تو نہیں کر سکی،پنجاب میں واضح اکثریت ملی ہے۔پنجاب میں ہماری وزیر اعلی پنجاب بننے جارہی ہے۔میاں نواز شریف اور شہباز شریف سیاسی استحکام کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی صنعتیں بیشتر بند لوگ بے روزگار ہیں جس کی وجہ سے ہماری پارٹی کو نقصان ہے۔ سوشل میڈیا پر بچے بہت ایکٹو ہیں جو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مرشد کہتے ہیں۔ تاجر برادری اس وقت حالات کی وجہ سے پریشان تھی جسکی وجہ سے کچھ ووٹ دوسری طرف پڑا۔ 

راجہ ریاض نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی یہ سوچ بنائی گئی تھی کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ہی سب کچھ ہیں وہ  اس بات سے باخبر ہیں اس لئے وہ بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کررہی ہے مگر میں کہتا ہوں کوئی ایک منصوبہ پی ٹی آئی کو دیکھا دیں تو میں عمران خان کو لیڈر مان لوں گا۔ 

مصنف کے بارے میں