وارننگ دے رہا ہوں بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو تم سب کا بدترین حشر ہوگا: قاسم سوری کی دھمکی

10:17 AM, 20 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور ان کے طبی معائنے پر ’پابندی لگائی گئی ہے۔

ایکس پر پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر وارننگ دے رہا ہوں کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں طبی معائنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔جس نے بھی انہیں کھانےمیں غلط چیز ڈال کے کھلائی اور طبی معائنے پر پابندی لگائی ہے اگر بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو تم سب کا بدترین حشر ہونا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کے فوری طبی معائنے کا مطالبہ کیا ہے۔جماعت کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف کو بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر قید سابق خاتون اول کو ایک ہفتے قبل کھانے میں کوئی کیمیکل ملا کر دیا گیا جس سے ان کے گلے اور معدے میں جلن ہے۔ وہ کھانے کے قابل نہیں اور ان کی طبیعت ناساز ہے۔ مگر ان کا علاج نہیں کیا جا رہا۔ یہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ خان پر ہار ماننے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

مزیدخبریں