مودی کا دورہ، کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

09:23 AM, 20 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

سری نگر: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کیخلاف آج کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 

 
بھارتی وزیر اعظم کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف احتجاج کیا جائے گا ۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہڑتال ہوگی

احتجاجی مظاہروں کے دوران عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا اس کے علاوہ اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کی اپیل بھی کی جائے گی۔

مزیدخبریں