عمران خان کو سزا دینے والے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور

08:20 AM, 20 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو سزا دینے والے  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ جج محمد بشیر 14مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کو مختلف کیسز میں سزائیں سنائی تھیں جبکہ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کر دیا گیا۔

وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر ایک میں تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں