لاہور: پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند کر دی گئی ہے اور شہریوں کیلئے سفر میں احتیاط کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 4، فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 3 رجانہ سے فیض پور تک دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز کئی مقامات سے بند
11:52 PM, 20 Feb, 2023