صدر مملکت کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 9 اپریل کو انتخابات کا اعلان

04:36 PM, 20 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017ءکے سیکشن 57 ایک کے تحت تاریخ کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیوں کے انتخابات 9 اپریل بروز اتوار کو ہوں گے۔ 
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے جبکہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، لہٰذا الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017ءکے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن پروگرام جاری کرے۔ 
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر عدالتی فورم سے کوئی حکم امتناع نہیں، لہٰذا سیکشن 57 کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں