عمران خان نے اپنے اصلی دستخط سے ایک اور حفاظتی ضمانت کی درخواست دیدی 

04:35 PM, 20 Feb, 2023

لاہو ر: عمران خان نے اپنے اصلی دستخط سے ہاٸی کورٹ میں ایک اور حفاظتی ضمانت کی درخواست داٸر کردی ہے۔  عمران خان نے تھانہ سنگجانی اسلام آباد کے مقدمہ میں ضمانت دائر  کی۔ ہائیکورٹ نے فوری سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

ہاٸی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے تھانہ سنگجانی میں حفاظتی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی تھی ۔ عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سنگ جانی کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ سنگ جانی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی سیکشن 7 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ درخواست گزار پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا ۔ عمران خان اسلام آباد عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں ۔ 

عمران خان کی  15 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت کےروبرو پیش ہو سکیں ۔ 

مزیدخبریں