لاہور : توہین عدالت سے بچنے کے لیے عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں 8 ویں بار طلبی پر پیش ہوگئے ہیں۔ 8 ویں بار طلبی پر پیشی کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتوں احترام کرتا ہوں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے 2 بجے ساتویں بار ملتوی کرکے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے عمران خان کے پیش نہ ہونے اظہار برہمی کیا۔ عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کو بتایا کہ دستخط جعلی ہیں ہمیں آخری موقع دے دیں عمران خان پیش ہوجائیں گے۔
عدالت نے خواجہ طارق رحیم کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 5 بجے تک پیشی کا آخری موقع دیا جس پر عمران خان پیش ہوگئے ۔