لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر ان کے وکیل کے دستخط نہیں ہیں۔ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
عمران خان کی طرف سے خواجہ طارق رحیم پیش ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ درخواست ضمانت پر دستخط عمران خان کے نہیں بلکہ جعلی ہیں۔ اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جب عمران خان نے درخواست دائر ہی نہیں کی تو وہ واپس کیسے لے سکتے ہیں؟
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ مجھے آرڈر لکھوانے دیں۔ عدالت نے پہلے ہی بہت رعایت دی ہے۔