پی ٹی آئی کو لاہور ہائیکورٹ سے اب تک کا سب سے بڑا ریلیف ، مستعفی ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل 

02:10 PM, 20 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا ۔ عدالت نے متعلقہ پنجاب کے حلقوں میں ضمنی الیکشن روک دیا ۔

جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے مستعفی ایم این ایز کی درخواست پر سماعت  کی ۔الیکشن کمیشن ، سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو نوٹسز جاری  کردیے ۔تمام فریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔ 

پی ٹی آئی کے 70 ارکان  قومی اسمبلی نے اپنے  استعفے منظور کرنے کے خلاف  لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 

مزیدخبریں