صدر علوی کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں، اپنی حد میں رہیں : وزیر داخلہ 

01:40 PM, 20 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں ۔ آئین کی حد میں رہیں ۔ صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈا نہ بنائیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ۔ عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں ۔ صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا ۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے ۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ۔ اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں