اسلام آباد (شیراز احمد شیرازی) صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو دو ٹوک الفاظ میں انکار کردیا ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے ایوان صدر کو تیسرا خط ارسال کردیا ۔ آج لکھا گیا تیسرا خط 18 فروری اور 19 فروری کے خطوط کا تسلسل ہے
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آج ساڑھے 9 بجے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے لئے تاریخ دینے کے معاملے پر اجلاس طلب کیا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی انتخابات کا معاملہ پہلے ہی عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عدالت مقدمہ زہر سماعت ہونے کے سبب صدر مملکت سے ملاقات نہیں کرسکتے۔ صدر مملکت کو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کے ذریعے خط لکھا گیا