بہن بھائی میں غیر فطری تعلق : کامسیٹس یونیورسٹی نے ملبہ وزٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا، سینئر پروفیسرز کو کلین چٹ

11:25 AM, 20 Feb, 2023

اسلام آباد: کامسیٹس یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آنے پروزیٹنگ لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔انچارج ، کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ  کو کلین چٹ دے دی گئی۔ 

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادمیں غیر اخلاقی سوال کا معاملہ سامنے آ یاہے۔انگریزی کے پرچہ میں دو بہن بھائیوں میں غیر فطری تعلق کا سوال پوچھا گیا۔غیر اخلاقی سوال سے طلباء میں غم و غصہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نوٹس لیا۔

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروگرام بی ای ای کے پہلے سمسٹر کے امتحان میں نامناسب سوال انگلش کمپوزیشن کے پیپر میں طلبہ سے پوچھاگیا بلکہ طالبہ کو 300الفاظ پر مشتمل چار پیراگراف لکھنے کاکہاگیاہے۔

معاملہ سامنے آنے پرکامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ نے سارا ملبہ پیپر وزیٹنگ لیکچرار پر ڈال دیا ۔انچارج ،کنٹرولر امتحانات، رجسٹرار اور ریکٹر جامعہ کو  بری الزمہ قرار دے دیا گیا۔ 

وزارت سائنس کے احکامات پر انکوائری کی گئی، انکوائری میں وزیٹنگ لیکچرار کو پرچہ میں سوال شامل کرنے کے ذمہ دار قراردے کرویٹنگ لیکچرار خیر البشر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا اور ان کے آئندہ کامسیٹس میں نوکری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں