اسلام آباد: کامسٹیس یونیورسٹی اسلام آباد میں بی ای ای کے انگریزی پرچے میں بہن بھائی کے جنسی تعلقات کے حوالے سوالات پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے طلبہ ، والدین اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے بی ای ای کے انگریزی کے پرچے میں فرانس کے بہن بھائی کے درمیان جنسی تعلقات کے بارے میں بیان کرکے طلبہ سے اس پر 300 ورڈز کا مضمون لکھنا کا کہا گیا ہے۔
COMSATS: Whatever is the outcome of this inquiry, the individual who tried to peddle this idea of incest with in students must be apprehended & made an example for the academic fraternity. Not only that particular individual but all those who processed this quiz & approved it. pic.twitter.com/W2ln9VznO0
— Salman Javed (@M_EssJay) February 19, 2023
پرچہ منظر عام پر آنے کے طلبہ ، والدین اور شہریوں نے شدید تنقید کی ہے جس کے بعد وزارت ٹیکنالوجی نے کمیٹی بنائی ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ کمیٹی کافی نہیں ہے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
مفہوم
— Hafiz Hisham Elahi Zaheer (@hishamelahi) February 20, 2023
ایک بہن بھائی نے جنسی تعلقات قائم کیے اوراسکو پر لطف محسوس کیا راز رکھنے کاعہد کیا جس سےمزید قریب ہو گئے اسپر مضمون لکھنے کا کہا گیا سوال یہ ہے کہ محرم رشتوں کو جنسی آلودگی کا نشانہ بنایا جانا کس کی حکمت عملی ہے؟اگر پرچوں میں یہ حالت ہے تو کلاس روم کا ماحول کیساہو گا
عالم دین حافظ ہشام الہٰی ظہیر کا کہنا ہے کہ" ایک بہن بھائی نے جنسی تعلقات قائم کیے اوراسکو پر لطف محسوس کیا راز رکھنے کاعہد کیا جس سےمزید قریب ہو گئے اس پر مضمون لکھنے کا کہا گیا سوال یہ ہے کہ محرم رشتوں کو جنسی آلودگی کا نشانہ بنایا جانا کس کی حکمت عملی ہے؟اگر پرچوں میں یہ حالت ہے تو کلاس روم کا ماحول کیساہو گا؟"