شادی کی خوشیاں غم بدل گئیں، کلرکہار کے قریب بس الٹنے سے 14 باراتی جاں بحق

08:57 AM, 20 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کلرکہار: شادی کی خوشیاں سوگ میں تبدیل ہوگئیں ۔  کلرکہار میں سالٹ رینج کے مقام پر باراتیوں کو اسلام آباد سے لاہور لے جانے والی بس  کار سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ حادثے میں  3  خواتین سمیت14باراتی جاں بحق جبکہ50سے زائد  زخمی  ہوگئے،۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو کاٹ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ حادثے کا شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی بس میں باراتی سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہے۔ 

مزیدخبریں