لاہور: کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی سلسلہ جاری ہے۔ کراچی پی ایس ایل سیون کا اپنا آخری میچ بھی ہار گئی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں کوئٹہ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 143 رنز بناسکی ۔
کراچی کنگز بلے بازوں نے آج بھی ناقص کارکردگی دکھائی اور جو کلارک 52 اور بابر اعظم 36 کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔
کوئٹہ کے خرم شہزاد نے شاندار باؤلنگ کی اور 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ نسیم شاہ نے 2 ،محمد عرفان اور عاشر قریشی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں کوئٹہ کی طرف سے جیسن رائے نے 82، جیمز ونس نے 29 اور افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عماد وسیم ، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔