مسلم لیگ ق کا ہوشربا مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار 

03:44 PM, 20 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : مسلم لیگ ق نے ملک میں ہوشربا مہنگائی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ق لیگ کے رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں سے اتحاد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ بدلتی سیاسی صورت حال پر غور جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ق لیگی رہنماؤں نے کہا عوامی مسائل کے حل میں تاخیر سے سیاسی معاملات میں مشکلات آ رہی ہیں۔ مہنگائی کے باعث عوام کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرکے انہیں حکومتی اتحاد سے باہر آنے کی دعوت دی تھی جس پر ق لیگ ن نے سوچنے کا وقت مانگا تھا ۔ 

مزیدخبریں