لاہور میں بیوی  نے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

01:13 PM, 20 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور   کے علاقے چوہنگ میں بیوی نے روز لڑائی جھگڑا کرنے پر شوہر کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مقتول علی شان کا اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا، ملزمہ رضیہ بی بی نے  چھری کے وار کرکے اپنے شوہر علی شان کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔


  پولیس نےملزمہ  کو چھری سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں