لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ساتویں سیزن میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ملتان سلطانز کے سیکورٹی کنسلٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے سیکورٹی کنسلٹنغ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام اسکواڈ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
پی سی بی حکام کے مطابق آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ہر روز سسنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، میگا ایونٹ کے پلے آف مرحلے کیلئے تین ٹیمیں کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سے کونسی ٹیم پلے آف میں جائے گی اور کس ٹیم کا پی ایس ایل کا سفر ختم ہو گا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں جبکہ آج پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چوتھی آخری ٹیم کا فیصلہ آ ہو گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے آج کراچی کنگز کیخلاف اچھے مارجن سے یقینی جیت حاصل کرنا ہو گی اور ساتھ ہی آج کے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کیخلاف ہار کی دعا بھی کر نا ہو گی جس سے گلیڈی ایٹرز کو پلے آف مرحلے میں جانے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی آج کے میچ ملتان سلطانز کیخلاف جیت اسے پلے آف مرحلے میں پہنچانے کا سبب بنے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ سے باہر نکال دے گی۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا پہلا کوالیفائر میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلی مینیٹر میچ 24 فروری اور دوسرا ایلی مینیٹر میچ 25 فروری کو ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔