پام بیچ کاؤنٹی: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی نے امریکی جوڑی کو 6-3، 6-7 اور 10-4 سے شکست سے دو چار کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔
پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے کہا کہ وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔
اعصام الحق اور نیدو ویوسف کا فائنل میں مقابلہ راجرجولیئن اور مارسیلو سے ہو گا۔
کوارٹرر فائنل میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ساتھی قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو نے میدان مارا تھا، فتح کا اسکور 5-7، 7-6 اور 8-10 تھا۔