لاہور : فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، ٹریفک وارڈن زخمی

10:52 AM, 20 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: صوبائی دارالخلافہ کے علاقے نیو انار کلی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق  شہری  کی شناخت عاصم شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو انارکلی میں پرائز بانڈ کا کاروبار کرتا  تھا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،  پولیس کے مطابق  ابتدائی طور پر واقعہ لین دین کا تنازع معلوم ہوتا ہے۔

دوسری جانب  لاہور کے ہی علاقے لٹن روڈ پر بھی ایک اور فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے چالان کرنے پر ٹریفک وارڈنز پرفائرنگ کردی ۔ٹریفک وارڈن شعیب   بازو پر  گولی لگنے سے معمولی زخمی ہو گیا ۔ٹریفک وارڈن نے 3 موٹرسائیکل سوار لڑکوں کو چالان کی غرض سے روکا۔چالان کرنے پر ٹریفک وارڈن شعیب کی موٹرسائیکل سوار لڑکوں سے تلخ  کلامی ہوئی۔ایک لڑکے نے تھوڑی دیر بعد واپس آکر ٹریفک وارڈن پر فائرنگ کر دی۔

مزیدخبریں