اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، مہلک وائرس سے مزید 33 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار9ہو گئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں49 ہزار866کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1ہزار644 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 644 ہو گئی۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3عشاریہ 29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار386مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔