خطرے کی گھنٹی: انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا

08:05 PM, 20 Feb, 2021

ماسکو: روس میں انسانوں میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ جس کے بعد ڈبلیو ایچ او کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ روس کی ہیلتھ واچ ڈاک کی سربراہ آئنا پاپووا کا کہنا ہے کہ مرغیوں سے انسانوں میں برڈ فلو کے پہلے کیس کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کو پہلے اطلاع کردی گئی ہے۔

پاپووا کا کہنا ہے کہ جنوبی روس کے فارم ہاؤس میں برڈ فلو پھیلنے کے بعد روس کی وکٹر لیبارٹری کے سائنسدانوں نے فارم کے 7 ورکرز کا جینیاٹی مٹیریل لیا اور ان میں برڈ فلو تشخیص ہوا۔ساتوں ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے۔پاپووا کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ برڈ فلو اپنے حالت بدلتا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ  ڈبلیو ایچ او کو اسی لیے اطلاع کی گئی ہے کہ اس بارے میں پہلے سے حفاظتی اقدامات کرلیے جائیں۔

مزیدخبریں