کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا آئندہ ہفتے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہیں۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کا استقبال شاندار طریقے سے کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
Look forward to welcoming the Prime Minister of #Pakistan @ImranKhanPTI and his delegation in #SriLanka next week. This visit will further reinforce our bilateral relationship and pave way for joint ventures that mutually benefit both our nations. https://t.co/2nm8IVaU9i
— Mahinda Rajapaksa (@PresRajapaksa) February 20, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی راہ ہموار ہوگی جو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان23 اور چوبیس فروری کو سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے، عمران خان سری لنکاکے وزیراعظم مہندا راجاکی دعوت پردورہ کرکریں گے ، اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دورے کے دوران سری لنکن صدر،وزیراعظم مہینداراجاسےملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین وفودسطح مذاکرات کی قیادت کرینگے۔