یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

07:13 PM, 20 Feb, 2021

 اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، اور گزشتہ روز گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوا تھا، تاہم آج مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق بھی ہوگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خشک اور بچوں کا دودھ 100 روپے، ٹی وائیٹنرز600 گرام 32 روپے، دیسی گھی کی ایک کلوگرام قیمت میں 197 روپے، اسٹیشنری آئیٹم کی قیمتوں میں 13 روپے، شیمپو کی بوتل 6 سے 30 روپے  اور کولڈ ڈرنکس کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل اور گھی بھی مہنگا کیا گیا ہے، جس کے تحت کوکنگ آئل کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں 26 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں