عدالت نے نثار مورائی کو 11برس قید، ایک کروڑ سے زائد جرمانہ کر دیا

 عدالت نے نثار مورائی کو 11برس قید، ایک کروڑ سے زائد جرمانہ کر دیا
کیپشن: عدالت نے نثار مورائی کو 11برس قید، ایک کروڑ سے زائد جرمانہ کر دیا
سورس: فائل فوٹو

کراچی: احتساب عدالت نے  فشریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی، عمران افضل اور  شوکت حسین کو سزا جبکہ دیگر 4 ملزمان کو عدم شواہد پر بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق نثار مورائی کو 11سال قید اورایک کروڑ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تاہم دیگر ملزمان سلطان قمر صدیقی، عمران افضل اور شوکت حسین کو 7، 7سال قید اور ایک، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے فیصلے میں چار ملزمان گل منیر، ابوبکر، ریاض عمران اور عبدالسعید کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا حکم یدا، 

سزا پانے والے ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھیں اور ملزمان نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

سزا سننے کے بعد نثار مورائی نے احاطہ عدالت میں سیاسی نعرے لگائے اور غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ جیل ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہم گھبرانے والے نہیں ہیں جبکہ سزا غریب لوگوں کو نوکریاں دینے پرملی ہے۔